ظالم باپ نے بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

ظالم باپ نے بیٹی کو زندہ جلا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: جھنگ میں افسوسناک واقعہ، باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی،  لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا، نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،باپ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔