(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر میں کینسر کے مرض کی تشخیص،علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر بی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔انہوں نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے، عنقریب ریلیز ہونے والی فلم جاپان کنکشن پر ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔ تنویر جمال نے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے اپنی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاوں کی اپیل کی ہے۔
تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے کینسر کے مکمل علاج کے لیے جاپان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔