لاہورمیں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

لاہورمیں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) کورونا کے وارجاری، لاہورمیں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، شہرکے پرائیویٹ اورسرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 506 مریض زیرعلاج، 96 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل جبکہ 32 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ نئے کیسز میں اضافے کے علاوہ اب ہسپتالوں میں سیریس مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے327 مریض سرکاری اور 179 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں 28 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، پرائیویٹ ہسپتالوں میں 68 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جن میں سے 12 وینٹی لیٹر پر ہیں، 74 روز کے دوران شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پنجاب پولیس میں 3 دنوں میں مزید 50 کورونا  کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے متاثرہ پولیس ملازمین کی تعداد 607 ہوگئی، جس میں  190 پولیس افسر اور اہلکارصحت یاب ہوگئے ہیں، 412 مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 3 اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے شہادت حاصل کرچکے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازمین کا بہترین علاج کرایا جارہا ہے، کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین کو فی کس 25 ہزار امداد دے رہے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے شدید علیل مریضوں میں موثر انجیکشن ٹیسی لی زومیب کا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں سٹاک یقینی بنانے کیلئے خریداری کا عمل شفاف طریقے سے فوری مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی منظوری کےبغیرکورونا وائرس کے مریضوں کو کوئی دوا تجویز نہ کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer