ٹریفک وارڈنز پر عائد بڑی پابندی ہٹا دی گئی

ٹریفک وارڈنز پر عائد بڑی پابندی ہٹا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  ٹریفک وارڈنز   کے دوران ڈیوٹی موبائل رکھنے پر پابندی کامعاملہ۔چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد نے ای چلاننگ والے سیکٹرز میں وارڈنز کو موبائل رکھنے کی اجازت دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق  چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او )  سید حماد عابد کی جانب سے ٹریفک وارڈنز پر  دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی البتہ اب ای چلاننگ شروع ہونے کے بعد سی ٹی او نے ای چلان کرنے والے سیکٹرز کے چلاننگ آفیسرز کو موبائل فون رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔

چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز  کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چلاننگ افسر کے علاوہ وارڈنز کو اجازت نہیں دی گئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ،کانسٹیبل اور ڈرائیورز بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون نہیں رکھ سکتے  اور دوران ڈیوٹی صرف ای چالان کی ویریفکیشن کے لئے موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ  دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی،  ایس پی صدر ٹریفک پولیس سردار آصف نے آئی جی پنجاب کی جانب سے اظہار ناراضگی پر حکم نامہ جاری کیا تھا،  جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق ٹریفک وارڈنز سے کانسٹیبل  موبائل فون جمع کروانے کے بعد  ڈیوٹی پر جائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کےاہلکاربھی دوران ڈیوٹی موبائل استعمال  بلکل نہیں کریں گے۔

جاری کردہ حکم نامے  میں مزید کہا گیا تھا کہ فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈنز و اہلکار اپنے ٹریفک سیکٹر میں موبائل جمع کروائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے عملے کے موبائل انچارج لائسنسنگ برانچ تحویل میں لے گا اور احکامات پرعملدرآمدنہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور  اس سے قبل تھانوں میں بھی سب انسپکٹرز،  اے ایس آئی اور  کانسیٹبلز کے  موبائل فون استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔   


 

 

Shazia Bashir

Content Writer