عمران خان پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے:فیاض چوہان

عمران خان پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے:فیاض چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ وزیرِ اعظم عمران خان پرن لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔


وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کےبیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کےایک قائد اشتہاری ہونےکا تمغہ لیےلندن بیٹھے،دوسرے قائد لندن سےشرمندہ ہو کر پاکستان اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں۔

انہوں نےن لیگ کی ترجمان کومخاطب کرتےہوئےکہا کہ مریم اورنگزیب کے  ایسےقائدین ہوں تو دوسروں پرتنقید کرناجچتا نہیں، شریف برادران نےاپنے ادوار حکومت میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی،گرفتاری کے بعدمجبوراً شریف برادران کو 2017 میں عید پاکستان کرنی پڑی، وزیرِ اعظم عمران خان نے چھٹیاں گزارنےکےلیےاپنے ہی ملک کو ترجیح دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عید کی چھٹیوں کے دوران بھی امورِ مملکت بطریق احسن چلا رہےہیں،ن لیگی ترجمان کسی ٹھوس دلیل کی غیرموجودگی میں آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں۔
 

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آج پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ 5 ہزار تک پہنچ چکی ہے، 9 لیبارٹریز کو بی ایس ایل تھری لیول پراپ گریڈ کیاگیا ہے اور صوبے میں قرنطینہ مراکز اور آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد اوراموات میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ٹیسٹنگ کے ڈیٹا کے بارے میں قوم کو بتایاجائے اور پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟ تفصیل بتائی جائے، اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت حکمت عملی کیا ہے؟ قوم کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلاکر حالات کا جائزہ لیا جائے اور موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ازسرنو حکمت عملی کا تعین کیا جائے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer