ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’دھرندر2‘‘ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے اکشے کھنہ بارے ہوشربا انکشافات

’’دھرندر2‘‘ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے اکشے کھنہ بارے ہوشربا انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈفلم 'دھرندھر'2 کی ریلیز سے پہلے لوگ سارا ارجن کی کاسٹنگ پر سوال اٹھا رہے تھے، مگر ریلیز کے بعد فلم کا ہر ایک کردار ناظرین کے دلوں میں بس گیا۔ کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے اب 'دھرندھر' 2کی کاسٹنگ کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان ڈکیت کے رول کے لیے اکشے کھنہ پہلی پسند نہیں تھے۔ ان سے پہلے کئی اداکاروں سے رابطہ کیا گیا تھا، مگر سب نے انکار کر دیا۔ اب وہ فون کرکے رول نہ کرنے کا افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارت کی بڑی اردو ویب نیوز کے مطابق فلم 'دھرندھر'  2' دنیا بھر میں 6 دن کے اندر 9 کروڑ بھارتی روپے(27 کروڑ پاکستانی روپے) کا ہندسہ عبور کر گئی، جسے کامیاب بنانے میں صرف رنویر سنگھ، سنجے دت جیسے ستاروں کی شاندار اداکاری ہی نہیں، بلکہ مکیش چھابڑا کی شاندار کاسٹنگ بھی ہے۔ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اب ایک انٹرویو میں بتایا کہ رحمان ڈکیت کے لیے اکشے کھنہ پہلی پسند نہیں تھے۔ ان سے پہلے کئی اداکاروں کو اپروچ کیا گیا تھا، لیکن سب نے انکار کر دیا۔ 'دھرندھر' کی ریلیز کے بعد انہیں رول ٹھکرانے کا افسوس ہوا۔ پہلے کی زیادہ تر فلموں میں ایک ولن، ایک ماں، ایک بہن اور ایک ہی ڈرائیور سے کام چل جاتا تھا۔ اداکار یا تو ٹائپ کاسٹ ہونے کی شکایت کرتے یا پھر اس چلن کو قبول کر کے کام کرتے رہے۔ لیکن آج کاسٹنگ فلم کا ایک ضروری پہلو بن چکا ہے۔ مکیش چھابڑا آج کاسٹنگ کی دنیا کا بڑا نام ہیں۔ انہوں نے 20 سال کے کیریئر میں 300 سے زیادہ فلموں کی کاسٹنگ کی ہے اور 'دھرندھر 2' ان کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ بن کر ابھری ہے۔
کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے فلم 'رنگ دے بسنتی' سے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ انہوں نے اب 'ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا' سے 'دھرندھر' فرنچائز کی کاسٹنگ کے ان کے کیریئر پر پڑے اثرات پر بات کی اور بتایا کہ آج کاسٹنگ میں کتنی تبدیلی آ چکی ہے۔ وہ بولے، 'بالی ووڈ میں ہر ایک ڈائریکٹر کا ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر ہوتا ہے۔' اس حقیقت نے کہانی سنانے کے انداز میں تبدیلی کی ہے۔ آج فلموں میں جب سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے متاثر ہو کر کاسٹنگ ہو رہی ہے، تب مکیش چھابڑا نے کہا کہ 'ہم ڈیٹا ریکارڈ کرتے رہتے ہیں، لیکن میں فلم پر تب فوکس کرتا ہوں، جب مجھے اسکرپٹ مل جاتی ہے۔ ذاتی طور پر مجھے انسٹاگرام سے ٹیلنٹ کا پتہ نہیں چلتا۔' وہ ابھی بھی آڈیشن کے ذریعے کاسٹنگ پر انحصار کرتے ہیں۔ 

مکیش چھابڑا نے کاسٹنگ کے حوالے سے اپنے نظریے کو واضح کرتے ہوئے  کہا کہ 'میں ایکٹنگ کے بارے میں نہیں سوچتا۔ میں صرف اپنے کردار کی کاسٹنگ پر توجہ دیتا ہوں۔ اگر ایکٹنگ گریٹ بھی نہیں ہے، لیکن میری سمجھ سے ایکٹر رول کیلئے صحیح ہے، تو میں اسے منتخب کروں گا۔' ان کا یہی نظریہ 'دھرندھر 2' کی کاسٹنگ کے بارے میں بھی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 'فلم کے لیے میں ہر ایک شخص کو کاسٹ کرتا ہوں۔ میری ٹیم نے فلم کے لیے 200 لوگوں کو کاسٹ کرنے کے لیے دو سال لگائے۔' انہوں نے سارا ارجن کی کاسٹنگ پر کہا کہ 'میں نے جب ان کا آڈیشن دیکھا، تو میں کریزی ہو گیا۔ وہ سین جس میں وہ رنویر سنگھ کے انڈین ایجنٹ ہونے کا انکشاف کرتی ہیں، وہ کمال تھا۔'