ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں،کراوڈ کو مس کرینگے، ڈیون کانوے

 پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں،کراوڈ کو مس کرینگے، ڈیون کانوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ڈیون کانوے کا کہنا ہے کہ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔کراوڈ کو مس کریں گے لیکن اس کا پلئیرز کی کارکردگی پر اثر نہیں پڑ سکتا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  کے   کھلاڑی ڈیون  کانوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس سیزن کے لئے پرجوش ہوں۔میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔ہمارا گروپ بہت اچھا ہے تیاری بہت اچھی جا رہی ہے۔یہ مشکل ہے کہ کسی لیگ کا دوسری لیگ کے ساتھ مقابلہ کرنا۔میرا یہاں پہلا تجربہ ہے امید ہے اچھا رہے گا۔دو وینیوز پر میچز ہو رہے ہیں جو کہ تھوڑا  مختلف ہے۔

ڈیون  کانوے کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کے لیے اچھا ہے کہ فاسٹ بولر آگے آ رہے ہیں۔ٹاپ آرڈر پر ایسے باولرز کا سامنا کرنا اچھا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراوڈ کو مس کریں گے لیکن اس کا پلئیرز کی کارکردگی پر اثر نہیں پڑ سکتا۔ہماری کوشش ہو گی کہ گروپ کی شکل میں ہم اچھا کھیلیں اور چیمپئین بننے کے لیے آگے بڑھیں۔