ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزار حضرت  داتا گنج بخشؒ کو روحانی و جدید خطاطی سے دلکش بنانے کا فیصلہ 

مزار حضرت  داتا گنج بخشؒ کو روحانی و جدید خطاطی سے دلکش بنانے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نے مزار حضرت علی ہجویریؒ کو روحانی و جدید خطاطی سے دلکش بنانے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مزار حضرت علی ہجویریؒ کو روحانی و جدید خطاطی سے دلکش بنایا جائے گا۔

ترقیاتی کام مقررہ مدت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔منتخب خطاطی میں قرآنی آیات، احادیث اور صوفیانہ کلام شامل ہوگا۔زائرین کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مرکزی گنبد اور دیواروں پر سنگ مرمر کی کندہ کاری کی جائے گی ۔کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار کو یقینی بنایا جائےگا ۔

 اجلاس میں سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ ،خطیب داتا دربار رمضان سیالوی سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک تھے ۔ علاوہ ازیں چیف ایڈمیسٹریٹر اقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ زائرین کیلئےپرسکون، منظم اور روحانی ماحول فراہم کرنے کیلئے عزم ہیں۔