سٹی 42:معروف روحانی شخصیت حضرت مادھو لال حسین کا سالانہ عرس و میلہ چراغاں کل شروع ہو گا
تین روزہ عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز کل رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا۔صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ شریک ہوں گے
چادر پوشی کی تقریب میں اوقاف انتظامیہ اور زائرین و عقیدت مند شریک ہوں گے۔
تین روز عرس تقریبات کا آخری روز صرف خواتین کے لئے مختص کیا جائیگا ۔
تقریبات کے دوران جامعہ مسجد میں محافل و کانفرنس کا سلسلہ جاری رہے گا۔عرس تقریبات کے لئے سیکیورٹی انتظامات مکمل، سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے ۔
مینجر دربار غلام رسول نے کہا داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا،لنگر کا خصوصی اہتمام ہو گا۔