اسرارخان: لاہور میں افغان باشندوں کے انخلاء کے بعد اسٹریٹ کرائم میں 78 فیصد کمی ریکارڈہوئی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں سٹریٹ کرائم کی 213 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کےپہلےدوماہ سٹریٹ کرائم کے784مقدمات درج ہوئےتھے۔
رواں سال سٹریٹ کرائم کے 66 مقدمات کے ساتھ صدر ڈویژن پہلے نمبر پر رہاجبکہ پہلےدوماہ صدرڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی210وارداتیں ہوئیں تھیں ۔
کینٹ ڈویژن سٹریٹ کرائم کی56وارداتوں کیساتھ دوسرےنمبرپررہاگزشتہ سال کےپہلےدوماہ کینٹ ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی190وارداتیں ہوئیں تھیں۔سٹی ڈویژن سٹریٹ کرائم کے32مقدمات کیساتھ تیسرےنمبرپررہا، گزشتہ سال کےپہلےدوماہ سٹی ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی92وارداتیں ہوئی تھیں ۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال سٹریٹ کرائم کے29مقدمات درج ہوئےہیں جبکہ گزشتہ سال کےپہلےدوماہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں کرائم کی142وارداتیں ہوئیں۔
رواں سال اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے20مقدمات درج ہوئےہیں گزشتہ سال کےپہلےدوماہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کرائم کی88وارداتیں ہوئی تھیں ۔سول لائنزڈویژن میں رواں سال سٹریٹ کرائم کے10مقدمات کااندراج ہوا ہے گزشتہ سال کےپہلےدوماہ سول لائنزڈویژن میں62وارداتیں ہوئی تھیں۔