ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، شازیہ مری

عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شازیہ مری  نے کہا عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کے خلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔قومی مفاد اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کو سیاست کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔

مشکل وقت میں صدر  آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے”کا نعرہ لگا کر اتحاد کا پیغام دیا۔آج ذاتی سیاست کیلئے ایسے بیانات دینا قابل مذمت ہے۔عمران خان کے صاحبزادے پاکستان میں نہیں رہتے مگر ہم اور ہمارے بچے یہیں رہتے ہیں ۔اس ملک کی ساکھ ہمارے لیۓ سب کچھ ہے۔

باہر بیٹھ کر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے بیانات دینا انتہائی افسوسناک ہے۔بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو ملکی قوانین اور عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، بیرونی محاذ آرائی ناقابلِ قبول ہے۔پی ٹی آئی ایک فرد کی خاطر ملکی سیاست اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ہمیں بخوبی یاد ہے کہ عمران خان نے لندن کے میئر کے انتخاب میں  صادق خان کے مقابل کس کی حمایت کی تھی۔

دوہرا معیار قابل قبول نہیں، ایک طرف بیرون ملک سیاست اور دوسری طرف پاکستان کے مفادات پر بات ۔پاکستان کے خلاف بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔