عابد چودھری:اکبری گیٹ کے قریب دیوار گرنے سے رکشہ نالے میں جا گرا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 5 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق دیوار اچانک گری، جس سے رکشہ بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
واضح رہے کہ ایسے واقعات عموماً خستہ حال عمارتوں ، حفاظتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے پیش آتے ہیں، جس پر متعلقہ اداروں کی توجہ نہایت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔