سٹی 42 : حکومت نے سی سی ڈی کیلئے 144 سنگل کیبن گاڑیاں خرید لیں۔
گاڑیوں کی خریداری کےبعد پولیس نے گاڑیوں کی فیبریکیشن کیلئے فنڈز مانگ لئے۔ ہر گاڑی کی باڈی فیبریکیشن کی لاگت تقریباً 4 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ تمام 144 گاڑیوں پرباڈی فیبریکیشن ،لائٹس کی تنصیب کیلئے 5 کروڑ 76 لاکھ درکار ہیں۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کی فیبریکیشن کیلئے حکومت کو سمری بھجوا دی گئی۔ صوبائی حکومت نے پولیس کو سی سی ڈی کی گاڑیوں کی فیبرکیشن کیلئے فنڈز منظور کر لئے۔