ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات: صوبہ بھر میں 243، لاہور میں 26 امتحانی سنٹرز حساس قرار

میٹرک امتحانات: صوبہ بھر میں 243، لاہور میں 26 امتحانی سنٹرز حساس قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض:صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران 243 امتحانی سنٹرز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں 26 امتحانی مراکز حساس قرار دیے گئے ہیں۔

 ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن رضوان نذیر نے میٹرک کے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات میں 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں جن کے لیے پنجاب بھر میں 4 ہزار 92 امتحانی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر کے 383 سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

امتحانات کے لیے 45 ہزار 844 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ نقل اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکا جا سکے۔ حکام کے مطابق امتحانات کے دوران سکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔