سٹی 42 : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے میں چار پاکستانی شہید ہو گئے، 4 پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ 16 سویلین بھی زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ مین اس نوعیت کے بزدلانہ حملے بی ایل اے کے افغانستان اور لندن سے ہدایات لینے والے دہشتگرد کرتے ہیں۔
دھماکہ ڈبل روڈ بڑیچ مارکیٹ کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا، جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے پھوڑا گیا، دہشتگرد حملے کے وقت کہیں قریب موجود تھا۔ اس تباہ کن دہشتگردی میں پولیس کے مطابق ڈھائی کلو خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
سویلین شہریوں سے بھرے بازار میں ہونے والے اس دہشتگرد حملے کے بارے میں ابتدائی اطلاعات یہ تھیں کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 17 سویلین بھی زخمی ہوگئے۔ اب کچھ لمحے پہلے ہسپتال ذرائع نے تین افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس بم حملے کے بعد 21 زخمیوں کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں دھماکے میں زخمی ہونے والے معالج ڈاکٹر مہر اللہ ترین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہد ہوگئے، جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 4 ہوگئی ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
زخمی افراد کی لسٹ
1.احمد خان 14 سال
2.سر گل 50 سال
3.جمیل 19 سال
4.محمد حسین 45 سال
5.شفیق احمد 50 سال
6.عبدالرازق 36 ساگ
7.نا معلوم
8.حیات اللہ
9.عطا۶ اللہ
10.نا معلوم
11.حبیب اللہ 30 سال
12.بلال
13.کامران 30 سال
14.خلیل احمد35 سال
15.نور احمد 45 سال
16.فراز 30 سال
17.یسین 19 سال
دہشتگردی میں شہید افراد کے نام
1.جبار
2.نا معلوم