ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر کی آمد ؛ بازاروں و مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا

عید الفطر کی آمد ؛ بازاروں و مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں و مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں ۔ 

عید الفطر میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی شہر کے بازاروں و مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں، خواتین کی بڑی تعداد کپڑوں کے بعد میچنگ جیولری ڈھونڈنے نکل پڑی ، بازاروں میں لگے منفرد اور خوبصورت جیولری سٹالز پر خواتین کا رش لگ گیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ کپڑوں سے میچنگ جیولری ڈھونڈنا سب سے بڑا ٹاسک ہے۔ 

عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی خواتین کے بیوٹی سیلون میں رش بڑھنے لگا، عید کا تہوار خوشیوں اور نئے لباس کیساتھ خواتین اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بیوٹی سیلونز میں فیشلز، سکن پالش اور بالوں کی اسٹائلنگ کیلئےخواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ 

خواتین کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر خوبصورتی کو بڑھانے کیلئےہر ممکن کوشش کرتی ہیں، فیشلز کے بنا عید کی تیاری نا مکمل ہے۔