ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان کو جیون ساتھی چن لے: راکھی ساونت

چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان کو جیون ساتھی چن لے: راکھی ساونت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کی تعریف کی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کمنٹ میں کہا کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں اور پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ ​

راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔

 ایک صارف نے لکھا اگر ہانیہ پاکستانی حسینہ اور گڑیا ہے تو وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے کیوں شادی کرے گی؟ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ راکھی جی! آپ ہماری لڑکی کو اپنے بھائی کے لیے کیوں تجویز کر رہی ہیں؟

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو۔

اس سے قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دلہن کے طور پر پسند کیا ہے۔