ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی آمد پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

عید کی آمد پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:عید کی تعطیلات کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ڈولفن سکواڈ کی جانب سے سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کا عمل 24/7 تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں میں سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران 48 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 284 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں اور ان میں سے 150 ریکارڈ یافتہ اور 58 عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیا۔

علاوہ ازیں، مختلف زیر سماعت مقدمات میں 28 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ لاہور میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔