پنجاب اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راؤ  دلشاد)پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کررہے ہیں۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے بینرز ایوان میں لے آئے، اپوزیشن نے اپنے بنچز کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے بینرز آویزاں کیے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ میاں اسلم اقبال کو ایوان میں کیوں نہیں آنے دیا جارہا ؟ جب پتہ چلتا ہے میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی آنا ہے تو باہر پولیس لگادی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دو ممبران میاں اسلم اقبال اور احمد رشید بھٹی کو ہر صورت اسمبلی میں لایا جائے، ہم اس پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔

میاں اسلم جب چاہیں اسمبلی میں آجائیں؟ ڈپٹی سپیکر

ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ میاں اسلم اقبال جب چاہیں ایوان میں آسکتے ہیں، سپیکر اسمبلی میں موجود ہیں ان سے بات کی جائے۔

ملک احمد خان بھچر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کل ہمیں یہ اطلاع ملی ہے چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، پرویز الٰہی سابق ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے ہیں، پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے معالج سے چیک اپ کی اجازت دی جائے

   سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی کرنل (ر)شعیب نے تقریر کے دوران کہا کہ لیہ کے عوام کا شکر گزار ہوں بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بجٹ میں پسماندہ علاقے کے لیے کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا، پنجاب میں صرف کاسمیٹکس منصوبے چل رہے ہیں ،سمجھا جارہاہے کہ کاسمیٹکس کی صوبے کو ضرورت ہے۔
جس طرح مہنگائی ہورہی  ہے لگتا ہے، عوام کو کتوبر والے بابا کے راشن بیگ پر گزارہ کرنا پڑے گا ۔    

اپوزیشن رکن اسمبلی خیال احمد کاسترو نے کہا کہ  الیکشن سے پہلے میرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔کل حکومت کی ایک خاتون نے ایسی باتیں کی ہیں جن کا جواب دینا بہت ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ حکومت جادو سے چلتی رہی یہ جادو نہیں کاموں سے چلتی رہی ہے۔میرے لیڈر نے کسی میڈیکل میں داخلے کے لئے جعلی ڈگری بنانے کی کوشش نہیں کی۔میرا لیڈر بیماری کا بہانہ بناکر باہر نہیں گیا،میرا لیڈر حکومت میں ہو یا نہ ہو باہر نہیں جائے گا،ہم ان کی باتوں کا جواب پرزور طریقے سے دے گے۔
ہماری حکومت نے دو لاکھ ایکڑ زمین پر قبضے ختم کروائے تھے۔اب ایک لاکھ ایکڑ پر دوبارہ قبضہ ہوگیا ہے۔
ن لیگ والے آٹے پر تصویریں لگا کر ہیلتھ کارڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ان کو صرف فکر ہے کہ ہماری بڑی بڑی تصویریں لگ جائے ۔

اپوزیشن رکن اسمبلی خالد نثارڈوگر کا بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیر اعلیٰ اپوزیشن کی بجائے اپنے ایم پی اے کو ٹائم دیں۔جو عظمی کاردار کے ساتھ ہوا وہ باقی لوٹوں کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔ہم دو چھ تھے مگر جعلی طریقے سے ایک چھ کیا گیا۔
فلسطیںن میں عوام پر ظالم ہو رہا افسوس ہم نےبجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا۔سلام کے پی کے حکومت کو جس نے  سو ارب فلسطینیوں کے لئے رکھا۔
پاکستان میں اسرائیل پروڈکٹس کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کریں ۔