مریم نواز  نے دو ارکان صوبائی اسمبلی کو شو کاز نوٹس بھیج دیئے، تین دن میں جواب طلب

Maryam Nawaz serves Show Cause Notices to MPA Waheed, Malik Waheed Awan MPA, CM Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز نے  اہلکاروں سے مبینہ طور پر ناروا سلوک کرنے پر مسلم لیگ نون کے   پنجاب اسمبلی کے دو ارکان  ملک وحید اور عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔  مریم نواز نے ان دونوں ارکان پنجاب اسمبلی سے تین روز میں جواب طلب کیا ہے۔ 
 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال نے  دونوں ارکان اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیئے۔ مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس جن واقعات کی وجہ سے بھیجے گئے ان میں عظمی کاردار کا  کلب میں قیمتی اشیاء چوری ہونے پر کلب کے ملازمین کے خلاف پولیس اسٹیشن ماڈل ٹاؤن جا کر  پولیس سے   کارروائی کروانا اور ملک وحید اعوان کا اپنی گاڑی کی تلاشی لینے کی ضد کرنے والے پولیس اہلکار سے معافی طلب کرنا شامل ہیں۔

عظمی کاردار نے پولیس پر دباؤ ڈال کر کلب ملازمین کو  گرفتار  کروایا ۔ ملک وحید نے پبلک کے سامنے  گاڑی روک کر گاڑی  کی تلاشی لینے والے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب  سے پبلک کے سامنے  معافی منگوائی تھی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے ملاقات کی اور ان سے معذرت بھی کی اور ایم پی اے  ملک وحید اعوان کے  مبینہ غلط رویہ پر  ندامت کا اظہار بھی کیا۔

مریم نواز نے جن دو ارکان اسمبلی کو شو کاز نوٹس بھیجے ہیں ان دونوں کا تعلق لاہور سے ہے۔