فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، اردن نے پاکستان کو سات گول سے ہرا دا

Jorden vs Pakistan Footbal, FIFA World Cup Qualifying round, Jorden, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اردن سے دوسرا میچ پہلے سے  زیادہ بری طرح ہارا۔

 اردن  اور  پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ آج شب اردن کے دارالحکومت عمان میں عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوا۔ اردن کی ٹیم نے  90 منٹ میں  7 گول کئے اور پاکستان ای کبھی گول نہ کر سکا۔  اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں اردن کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو تین صفر سے ہرایا تھا۔

 آج شب میچ میں  اردن کے  فارورڈ موسیٰ التماری نے تین گول کئے۔ انہوں نے ہی پہلا گول میچ کے سولہویں منٹ میں کیا تھا، س کے بعد  انہوں نے 62  ویں اور 79 ویں منٹ میں مزید دو گول کئے۔ اردن کے یزن علی نعمت نے  28 ویں منٹ میں پیلنٹی پر گول کیا۔  سعید الروسن اور علی علوان اور محمد ابو زرائق  نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں  6 جون کو سعودی عرب اور 11  جون کو  تاجکستان کے ساتھ میچ کھیلنا ہیں۔