ویب ڈیسک: سکاٹ لینڈ کی حکمران جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں آباد پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ مقرر اور جلد ہی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر(وزیراعلی ) بننے جا رہے ہیں اس موقع پر انکے تایا ابو منور حسین یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پاکستانیوں بلکہ مسلمانوں کو حمزہ یوسف پر فخر ہونا چا ہیے"۔
انہوں نے بتایا کہ "ہم 1964 میں پاکستان کے شہر میاں چنوں سے یہاں سکاٹ لینڈ آکر آباہوئے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارا پہلا پاکستانی نوجوان سکاٹ لینڈ کا فرسٹ منسٹر یعنی وزیر اعلی بنا ہے"۔ انہوں نے مزید بتایا کہ" ہم یہی سکاٹ لینڈ کے سکولوں میں پڑھے ہیں اور ہم نے ہمیشہ سکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کو سپورٹ کیا ہے"۔
یادرہے کہ حمزہ یوسف پہلی بار 2011 میں 26 سال کی عمر میں گلاسگو سے سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بنے تھے۔ وہ سکاٹش کابینہ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر انصاف بھی رہ چکے ہیں۔حمزہ یوسف اس وقت سکاٹ لینڈ کے وزیر صحت ہیں اور عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ "نکولہ سٹرجن "کے پسندیدہ جانشین ہیں حالانکہ انھوں نے واضح طور پر مقابلے میں کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی۔