سٹی 42: زمان پارک کے اطراف میں قائم کیمپس میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک کے اطراف میں کیمپس میں نصب فلڈ لائٹس میں بجلی چوری ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔لیسکو نے سوشل میڈیا پر درج ہونیوالی شکایات پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔س سے قبل سٹی 42 نے بھی زمان پارک میں بجلی چوری کی نشاندہی کی تھی ۔
الیسکو نے زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری پکڑنے جانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا لیسکو کے سٹاف کو بجلی کی املاک تک جانے کی اجازت دی جائے۔اجازت نہ ملنے پر یکطرفہ کارروائی کی جائیگی۔پولیس کی مدد سے بھی املاک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔