لرزہ خیز حادثہ کی ویڈیو: 9سالہ لڑکا موت کے منہ سے واپس

A 9-year-old boy miraculously escaped death
کیپشن: boy miraculous escape
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) 9 سالہ لڑکامعجزاتی طور پر خوفناک حادثے سے بچ گیا، سڑک تیزرفتار موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس کے نیچے آنے پر بال بال بچا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق 9 سالہ لڑکا موت کے منہ جانے سے معجزاتی طور پر بچ گیا, بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آنے والے اس خوفناک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جس میں ایک سٹرک کے پارے لگے کیمرے نے سارے واقعہ کی ویڈیو قید کی۔ لڑکابائیسکل پر اچانک سٹرک کی طرف نکلا اور تیزرفتار موٹرسائیکل کے ساتھ زور سے ٹکرایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 9 سال کا لڑکا تیزی سے سڑک کی دوسری طرف سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں اس کی بائیسکل کی بری حالت ہوگئی کیونکہ عین اسی وقت ایک بس اس کے اوپر سے گزر گئی۔خوفناک حادثے میں لڑکا معجزاتی طور پر بچ گیا۔

لڑکے نے ایک طرف سے بائیسکل کے ذریعے سٹرک پار کرنے کی کوشش کی مگر  اس کا ایک سیدھے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے تصادم ہوگیا۔ خوش قسمتی سے لڑکا سڑک کی دوسری طرف جاگرا جبکہ اس کی بائیسکل پیچھے سے آنے والی مسافر بس کے نیچے بری طرح کچلی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer