ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان کی نئی تصاویر وائرل،مداح حیران

شاہ رخ خان کی نئی تصاویر وائرل،مداح حیران
کیپشن: Shah Rukh Khan New Pic Viral
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :حال ہی میں بالی ووڈ کے کنگ   شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، جس کیساتھ ہی بے تاج بادشاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے لُک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کوحیرت میں ڈال دیا ہے۔اس تصویرکو دیکھنے کے بعد اگر کہا جائے کہ کنگ خان نےباڈی بلڈنگ میں سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا تو غلط نہیں ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

بالی ووڈ کنگ اپنی آنے والی فلم ’پٹھان ‘ میں بالکل نئے انداز میں دکھائی دیں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان کا جسم کسی ماہر تن ساز کی طرح نظر آرہا ہے جس پر 6 کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔