ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو بغیر کسی مشکل عالمی میچز دکھانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی

انٹرنیشنل میچز دکھانے کی منصوبہ بندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے معاملے پر اہم پیش رفت، سپورٹس بورڈ پنجاب نے منصوبے کے لئے دو مقامات کا تعین کرلیا۔

سپورٹس بورڈ پنجاب نے لاہوریوں کو بغیر مشکل میں ڈالے انٹرنیشنل میچز دکھانے کی منصوبہ بندی کرلی۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیرکے منصوبے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پی سی بی حکام کے درمیان ملاقات کے بعد حکومت نے پرائیویٹ پبلک اتھارٹی کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لئے تین کروڑ روپے جاری کردیئے۔

منصوبے سے متعلق ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان میں اہم بیٹھک ہوئی۔ سپورٹس بورڈ کے بڑوں نے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان کا کہنا تھا کہ جگہ کا تعین کرلیا ہے، منصوبے کی تکمیل سے لاہوریوں کو تکلیف میں ڈالے بغیر انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کریں گے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا، اس سلسلے میں حکومت نے تین کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔ 

ایک ہزار کمروں پر مشتمل ہوٹل میں کھلاڑیوں اور عام لوگوں کو عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہوٹل کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے دو مقامات کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔