ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے اچھی خبر، سی این جی سستی

شہریوں کیلئے اچھی خبر، سی این جی سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی 9 روپے فی لیٹر قیمت میں کمی کردی گئی، لاہور سمیت پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 84 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کیجانب سے سی این جی کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل این جی سے چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ملکی کرائسز اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سی این جی 84 روپے 50 پیسے کی ہوگی ہے۔ جس کے بعد سی این جی 84 روپے 50 پیسے کی ہوگئی ہے۔ شہریوں نے قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔