فی تولہ سونے کی قیمت مزیدبڑھ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت مزیدبڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کاروباری ہفتے کے جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سونے کی قیمتوں میں700 روپے کا مزید اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو حیرت میں مبتلا کردیا،رواں ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،سونے کی قیمتوں میں700 روپے کا مزید اضافہ ہوا،خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 98 ہزار روپےکا ہو گیا۔

22 قیراط فی تولہ سونا 89 ہزار 833 روپے کا ہو گیا،رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا 5200 روپے مہنگا ہوا،رواں کاروباری ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالر فی اونس سونا مہنگا ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سےخالص 24 قیراط فی تولہ  سونا 95ہزار روپے کا ہوگیا اور 22 قراط فی تولہ  سونا 87083 روپے کا ہوگیا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہوگئی۔

سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سےمتوسط طبقہ بھی سونا خریدنے سے گریزاں ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور قوت خرید میں کمی نے انہیں صرافہ بازاروں سے دور کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer