نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے پی ڈی ایم اے کو 75 ہزار این نائنٹی فائیو ماسک فراہم کردیئے

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے پی ڈی ایم اے کو 75 ہزار این نائنٹی فائیو ماسک فراہم کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: چائینہ سے پاکستان کو کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے موصول ہونے والے طبی سازوسامان کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا، سرجیکل حفاظتی سامان کی قرنطینہ سینٹرز بھجوانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے پی ڈی ایم اے کو 75 ہزار این نائنٹی فائیو ماسک فراہم کردیئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق سرجیکل ماسک6ہزار ، گاؤنز 5 ہزار ، این 95 ماسک 1500 گلوز 12 ہزار اور1200حفاظتی چشمے فراہم کیے جاچکے ہیں جبکہ 24 ہزار راشن بیگز متاثرین کے گھروں میں بھجوا د یئے گئے ہیں۔ قرنطینہ سینٹرز میں پیرامیڈیکس کو پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کٹس بھی پہنچا دی گئیں۔
پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تمام ترتیاری کرلی ہے، جمعہ کی دوپہر تک کوروناوائرس کےلیے تشکیل کردہ قومی ڈیش بورڈپر کیسز کی تعداد 1189 ہوگئی ہے جبکہ عالمی ادارے کے ڈیش بورڈ پر کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار دو سو ایک ہے

Shazia Bashir

Content Writer