(سٹی42)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سےڈالر کی اونچی اڑان شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پرڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، کاروباری دن کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 87 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے ریکارڈ کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 90 پیسےمہنگا ہو کر 166روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا، انٹر بینک میں گزشتہ چار روز کے دوران ڈالر 8 روپے مہنگا ہو چکا ہے.