برائلر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

برائلر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، مرغی کا گوشت 12 کمی کے بعد 142 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور  میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، مرغی کا گوشت 12 کمی کے بعد 142 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ زندہ مرغی 8 روپے کمی کے بعد 98 روپے فی کلو فروخت  ہو رہی ہے اور فارمی انڈے 123 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

  شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer