ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوی بائیکرز کیلئے نوگو ایریا؛ خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ

ہیوی بائیکرز کیلئے نوگو ایریا؛ خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہیوی بائیکرزکیلئےسی بی ڈی مین بلیوارڈنوگوایریاقرار دیا گیا ۔ خلاف ورزی پرکارروائی کافیصلہ کیا گیا ۔ 
ہیوی بائیکرزٹولیوں کی صورت میں مین بلیوارڈپرریسنگ اورشورکاباعث بنتےہیں۔ویک اینڈنائٹ پرون ویلنگ،تیزرفتاری،کرتب کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا،
سی ٹی اولاہو رنے ڈویژنل وسرکل افسران کواپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کاحکم دیا ۔ شہربھرکی نائٹ شفٹ ڈیوٹی کوبھی تیزرفتاری کےخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ۔ 
ٹولیوں کی صورت میں نکل کرہلڑبازی،روڈبلاک،ون ویلنگ کی ہرگزاجازت نہیں۔ سی ٹی او نے کہا سی بی ڈی مین بلیوارڈروڈ،ڈیفنس مین بلیوارڈ،کینال روڈپراقدامات کئےگئےہیں
سی ٹی اوسیدعبدالرحیم شیرازی نے  سیف سٹی کیمروں سےبھی مددلینےکی ہدایت کردی ۔ سی ٹی او نے کہا تیزرفتاری جان لیوا،والدین نوجوان نسل پرخصوصی نظررکھیں،ون ویلرزکی نشاندہی کرتےہوئےان کیخلاف مقدمات درج کرائےجائینگے۔محفوظ سفرکےپیش نظرہیوی وہیکلزکوبھی خصوصی طورپرچیک کیاجائیگا،شہری محفوظ سفرکیلئےٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔