سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب کی زلزلے بارے رپورٹ جاری ہوگئی ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، فیصل آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال, میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے کی گہرائی 191 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔