سٹی 42: ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل واہگہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی سی نے واہگہ کوریڈور پر جاری توسیعی منصوبوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
چیف آفیسر ایم سی ایل، اے سی واہگہ اور واسا حکام بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔سُتھرا پنجاب کے افسران اور پیرا فورس فیلڈ وزٹ کے دوران ڈی سی کے ہمراہ رہے۔واہگہ کوریڈور کی سروس لین اور ملحقہ غیر منظم بازاروں میں انتظامی امور کا معائنہ کیا۔اے سی واہگہ نے ڈپٹی کمشنر کو کوریڈور کے توسیعی منصوبے اور سروس لین کے مسائل پر بریفنگ دی۔غیر منظم بازاروں کو منظم کرنے کے لیے 'ماڈل کارٹس' متعارف کروانے کی تجویز پیش کی گئی۔
ڈی سی لاہور نے واسا کی زیرِ تعمیر سائٹ کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔واسا حکام کو ترقیاتی کاموں کی رفتار بہتر بنانے کا حکم دیا ۔
بازاروں میں سرکاری ریٹ لسٹ پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App