بسیم افتخار:پاکستان کے برآمد کنندگان کے لیے اہم تبدیلی سامنے آ گئی ہے، کیونکہ یکم جولائی سے پی ایس ڈبلیو پروسیسنگ فیس پر دی جانے والی حکومتی مالی معاونت ختم کر دی گئی ہے۔
نئے فیصلے کے تحت برآمد کنندگان کو اب پی ایس ڈبلیو پروسیسنگ فیس خود ادا کرنا ہوگی، جبکہ برآمدی گڈز ڈیکلریشن پر یہ فیس دوبارہ لاگو کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یکم جولائی سے ایکسپورٹرز پی ایس ڈبلیو فیس معمول کے طریقہ کار کے تحت جمع کرائیں گے، کیونکہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت جاری فیس ری ایمبرسمنٹ پروگرام مکمل ہو چکا ہے۔
اس فیصلے کے بعد برآمدی شعبے کے لیے کاروباری لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ایکسپورٹرز کو نئی پالیسی کے مطابق اپنے مالی اور آپریشنل منصوبوں میں ضروری تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔