ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سٹرابیری مون کب نظر آئے گا؟ تاریخ اور تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان میں سٹرابیری مون کب نظر آئے گا؟ تاریخ اور تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: آسمانی مظاہر کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ سٹرابیری مون رواں ماہ 30 جون کو دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ مکمل چاند 29 اور 30 جون کی درمیانی شب اپنے عروج پر ہوگا۔

سٹرابیری مون کا بہترین نظارہ غروبِ آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق پر کیا جا سکے گا، جہاں یہ نسبتاً زیادہ واضح اور خوبصورت دکھائی دے گا۔

رپورٹس کے مطابق سال 2026 کا سٹرابیری مون زمین سے اپنے سب سے دور فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 12 سے 14 فیصد چھوٹا اور نسبتاً مدہم نظر آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹرابیری مون موسمِ گرما کے آغاز کے بعد نظر آنے والا پہلا مکمل چاند تصور کیا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ اس نام کا تعلق چاند کے رنگ سے نہیں بلکہ تاریخی طور پر شمالی امریکا میں سٹرابیری کی فصل کے موسم سے جوڑا جاتا ہے۔