ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 20 سے زائد افراد زخمی 

بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 20 سے زائد افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رحمت اللہ  :بلوچستان میں موسیٰ خیل کی تحصیل ہنگری کے علاقے کلی چاپ میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچاہے۔

موسیٰ خیل میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر آ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق زلزلے سے درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف علاقوں سے مزید نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ،انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔