ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   شہریوں کیلئے خوشخبری ،نارووال میں 11 گرین الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

   شہریوں کیلئے خوشخبری ،نارووال میں 11 گرین الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 یاسر عرفات:نارووال میں پنجاب حکومت کی جانب سے 11 گرین الیکٹرک بسیں پہنچ گئی ہیں، جنہیں جولائی سے مختلف روٹس پر چلایا جائے گا۔

 حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں بسیں 6 مختلف روٹس پر عوام کو سفری سہولیات فراہم کریں گی۔

آر ٹی سیکرٹری کے مطابق الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ یہ بسیں شکرگڑھ، ظفروال، قلعہ احمد آباد، قلعہ کالر والا، بدوملہی اور دیگر مقامات تک چلائی جائیں گی۔ شہر کے اندر بھی ایک خصوصی بس سروس چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک الیکٹرک بس ایک بار چارج ہونے پر تقریباً 80 کلومیٹر کا سفر طے کر سکے گی، جبکہ مستقبل میں مزید الیکٹرک بسیں بھی نارووال لائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو سستی، جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔