ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ:رات کے وقت سیر کو نکلنے والے شہری کو سانپ نے ڈس لیا

کاہنہ:رات کے وقت سیر کو نکلنے والے شہری کو سانپ نے ڈس لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: کاہنہ کے علاقے میں سانپ کے ڈسنے سے 36 سالہ شہری زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری ممتاز رات کے وقت پائن ایونیو کے قریب سیر کے لیے نکلا ہوا تھا کہ اس دوران اسے سانپ نے ڈس لیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شہری کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت علاج کے باعث ممتاز کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔