ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 925 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 3290 ڈالر فی اونس ہے۔