ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ؛ 7 جولائی سے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا آغاز، ججز روسٹر جاری

لاہورہائیکورٹ؛ 7 جولائی سے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا آغاز، ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف  : لاہورہائیکورٹ میں 7 جولائی سےموسم گرماکی چھٹیوں کاآغاز ہوگا، ہائیکورٹ نےموسم گرماکےپہلے ہفتے میں مقدمات کی سماعت کا ججز روسٹر جاری کردیا۔ 

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیا گیا، جس کے تحت موسم گرماکےپہلے ہفتےمیں چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 21ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کرینگے، جبکہ پہلے ہفتے کے دوران 7 ڈویژن ،21 سنگل بینچ سماعت کریں گے۔ اسکے علاوہ

ڈویژن بینچ نمبر 1: چیف جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس عبہرگل شامل، تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ 

ڈویژن بینچ نمبر 2: جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس خالد اسحاق شامل ، سول کیسز سنیں گے۔

ڈویژن بینچ نمبر3 : جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل۔

ڈویژن بینچ نمبر 4: جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس احسن رضا کاظمی شامل، دیوانی کیسز سنیں گے۔

ڈویژن بینچ نمبر5: جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین شامل، سول کیسز سنیں گے۔

ڈویژن بینچ 6 :جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان شامل، سول کیسزسنیں گے۔

ڈویژن بینچ نمبر 7 : جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس چوہدری سلطان محمود شامل ، فوجداری کیسز سنیں گے۔

ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس رسال حسن سید صرف سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد امجد رفیق رفیق سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس ملک اویس خالد پرنسپل سیٹ پر صرف سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔