سٹی42: نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) میں شرکت کے لیے نامزد دو سینیئر افسران کو کورس سے ڈراپ کر دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کورس سے خارج ہونے والے افسران میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عطا محمد شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان دونوں افسران کے نام کورس میں شمولیت کی فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے افسران وقارالدین سید، شیر اکبر، عرفان علی، منور حسین، سعدیہ منیب کو شامل کیا گیا ہے۔
نیشنل مینجمنٹ کورس کا آغاز 30 جون 2025 سے ہو گا۔