ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے جدہ جانیوالا سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی سے جدہ جانیوالا سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کراچی سےجدہ جانے والا سعودی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

 ذرائع کے مطابق کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے  چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ  سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا  جس  میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔

 ذرائع کے مطابق  پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے  رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ  سعودی ائیرلائن کے طیارے کے معائنے کیلئے  انجینئرنگ ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔