ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس،ہائیکورٹ کاشہرمیں دھواں دینےوالی گاڑیوں کیخلاف مؤثرکارروائی نہ ہونے پراظہارناراضگی

سموگ تدارک کیس،ہائیکورٹ کاشہرمیں دھواں دینےوالی گاڑیوں کیخلاف مؤثرکارروائی نہ ہونے پراظہارناراضگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ کا دھواں دینےوالی گاڑیوں کیخلاف مؤثرکارروائی نہ ہونےپراظہارناراضگی،عدالت کامحکمہ ماحولیات کی نئی فورس کی کارکردگی پربھی اظہارعدم اطمینان،محکمہ ماحولیات کاڈائریکٹرایڈمن کو نئی فورس کی تعیناتی بارے منگل کورپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
 ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف مؤثرکارروائی نہ ہونے پر اظہارناراضگی کیا۔عدالت نے ییلولائن پراجیکٹ کےکنسلٹنٹ نیسپاک کوبھی آئندہ سماعت پررپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
ممبرماحولیاتی کمیشن نےفصلوں کی باقیات کوآگ لگانےوالوں سےمتعلق رپورٹ پیش کی،ممبرکمیشن نے کہا کہ موٹروے پولیس نے90کےقریب آگ کےواقعات رپورٹ کئے، محکمہ زراعت نے70فیصدواقعات میں کہا کہ ایساتوکوئی واقعہ ہی نہیں ہوا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے محکمہ زراعت والےتواس حوالےسےکچھ نہیں کررہے، محکمہ زراعت کے ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کرکے آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کی جائے۔

جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلیٰ کاکام نہیں، وہ کام کو دیکھ سکتی ہیں کہ ہورہاہےیانہیں، یہ چیک محکمے نے کرنا ہے حکومت نے آپ کو وسائل دیدیئے ہیں۔
وکیل محکمہ ماحولیات نےکہا کہ ٹیم اس وقت گاڑیوں کےایمشین ٹیسٹنگ کےبوتھ چلارہی ہے، پنجاب حکومت کےاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے ییلولائن ٹرین کے منصوبے بارے رپورٹ پیش کی۔لاافسرنےکہاکہ ییلولائن منصوبےپرابھی سٹڈی چل رہی ہے، پی سی ون جاری نہیں ہوا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےپنجاب حکومت ماحولیات سےمتعلق اچھےاقدامات کررہی ہے،امید ہے ییلولائن منصوبےمیں کینال روڈ پردرختوں کی کٹائی نہیں کی جائیگی۔

عدالت نے قراردیا کہ ادارہ تحفظ ماحول کی ٹیموں کی تعیناتی نظرنہیں آتی، جسٹس شاہد کریم نے کہا میں امید کرتا ہوں حکومت اورادارے ماحولیات سےمتعلق اچھاکام کریں، سی بی ڈی کا بڑا اہم کردارہے، انہوں نےچھوٹےچھوٹےدرخت لگائےہیں۔عدالت اس کو قبول نہیں کرتی، سی پی ڈی بتائےوہ بڑے درخت کتنے اورکب لگوا رہا ہے؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات علی اعجازپیش ہوئے،ممبران ماحولیاتی کمیشن ودیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوئے،عدالت نےمزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔





 

Ansa Awais

Content Writer