ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

 انسانی سمگلنگ ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلنگ ویزا فراڈ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کریک ڈاؤن میں ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم شہریوں کوبیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں بٹورنے میں ملوث پایا گیا،ملزم نے شہری کو کینیڈا ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیائے۔

 ترجمان ایف آئی اے  کا کہنا تھا کہ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

  ڈائریکٹر لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ روزگار کےجھوٹے خواب دکھا کر انسانوں کی تجارت ناقابلِ برداشت ہے،انسانی اسمگلرز کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گی ہیں،انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کوقانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔