رواں سال حج میں کتنے مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی؟

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی ہے۔

 رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والوں میں 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمین غیر ملکی جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 130 مقامی عازمین تھے۔ گذشتہ سال کے مقابلےمیں اس سال حاجیوں کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار زائد ہے۔ کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونے کے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے فریضہ حج  ادا کرنے والے  تمام حجاج کرام کو مبارکباد دی۔