عید کی آمد ، پردیسیوں کی لاہور سے واپسی کا سلسلہ جاری

عید کی آمد ، پردیسیوں کی لاہور سے واپسی کا سلسلہ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خواہش، پردیسیوں کی لاہور سے واپسی کا سلسلہ جاری۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش، بذریعہ ٹرین پردیسی لاہور سے آبائی علاقوں کی جانب روانہ، اضافی مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ ریلوے 3عید سپیشل ٹرینیں چلائے گا۔
 عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے پردیسیوں کی لاہور سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے، لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر بذریعہ ٹرین لاہور سے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہونےلگے۔ اضافی مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ ریلوے 3عید سپیشل ٹرینیں چلائے گا۔ریلوے انتظامیہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کےلیے سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آئی، مسافروں کا ٹکٹوں کے حصول اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی میں مشکلات کا شکوہ کیا۔