شہباز شریف کا حج کے موقع پر عازمینِ حج کیلئے اہم پیغام

 شہباز شریف کا حج کے موقع پر عازمینِ حج کیلئے اہم پیغام
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے حج کے موقع پر عازمینِ حج کیلئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہم پیغام لکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ‏مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو. حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں۔  پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے. 

انہوں نے مزید لکھا کہ میری اس حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے لشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کریں. آمین