اویس کیانی: داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ٹاسک فورس لیڈ ایجنسی ہوگی۔
فوج،پنجاب رینجرز،جی بی اسکاوٹس،پولیس اور لیویز سیکیورٹی پر تعینات ہوگی۔
ٹاسک فورس کے تحت واپڈا سیکیورٹی فورس،پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہوں گے۔
ٹاسک فورس منصوبے کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرے گی۔
ٹاسک فورس مکمل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔
پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی،چائنیز،غیر ملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
منصوبے کی سیکیورٹی پرمامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے۔
ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے خیبر پختون خواہ حکومت نے درخواست کی تھی ۔