ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ کا جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹور بنانے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ کا جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹور بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹور بنانے کا فیصلہ کر لیا ,  قیدیوں کو فنی تربیت دینے کیلئے ٹیوٹا کیساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹور بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے قیدی اپنی ضرورت کی اشیاء خرید سکیں گے، محکمہ داخلہ نے قیدیوں کی مزید سہولت کیلئے جیلوں میں باتھ رومز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے جیل حکام کو ملاقاتیوں کا ایریا بھی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ قیدیوں کو فنی تربیت دینے کیلئے ٹیوٹا کیساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے یہ تجاویز منظورکر لی ہیں، جن پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔